جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا نے 142 تحائف کا اندراج کروا دیا

یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا کو صدر بننے کے بعد سے اب تک 142 تحائف ملے ہیں۔

یہ بات پارلیمانی رجسٹر میں بطور رکن پارلیمنٹ ان کی جانب سے درج کروائی جانے والی فہرست کے ذریعے سامنے آئی ہے۔

ان تحائف میں دو قیمتی تحفے ایسے تھے جن میں سونا استعمال کیا گیا تھا اور وہ دونوں تحفے مسلم ممالک کی جانب سے دیے گئے تھے۔

ان میں سے ایک گولڈ ماڈل ٹاور مراکش کے سینئر سیاستدان اور دوسرا گولڈ نقاشی کاری کے ساتھ ایک سفید لباس بحرین کی اسپیکر فوزیہ زینال نے دیا تھا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی صدر کے تحائف کے بارے میں مغربی ذرائع ابلاغ میں یہ گفتگو اس وقت شروع ہوئی تھی جب صدر پارلیمنٹ روبرٹا میٹسولا نے پارلیمانی ڈیڈلائن گزرنے کے بعد خود کو ملنے والے 125 تحائف کا اندراج کروایا۔

پارلیمنٹ کی صدر نے خود کو ملنے والے جن تحائف کا اندراج پارلیمانی رجسٹر میں کروایا، ان میں شیمپین، چاکلیٹ، اسکارف، مختلف طرح کے لباس، نقاشی والی پلیٹ یا اسی سے ملتی جلتی مختلف اشیاء، مختلف طرح کے کیک، بسکٹ اور خشک سوسیج شامل تھیں۔

صدر کے اسٹاف کے مطابق ان میں سے زیادہ تر اشیاء پارلیمنٹ کے اندر ہی استعمال کرلی گئی تھیں۔

صدر کے اسٹاف کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو مزید آگاہ کیا گیا کہ موجودہ صدر وہ پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے تحفے کے طور پر ملنے والی معمولی سے معمولی چیز کا اندراج کروایا۔

اس سے قبل کسی سابق صدر کی جانب سے کسی تحفے خاص طور پر کھانے پینے کی کسی شے کو بطور تحفہ ظاہر نہیں کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.