ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے فنڈ کی منظوری روکنے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔
اس سلسلے میں پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔
کنٹری ڈائریکٹرورلڈبینک کا کہنا تھا کہ عالمی کی پاکستان کے لیے فنڈ کی منظوری روکنے کی خبریں بےبنیاد ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجوزہ آپریشن اور رقم کی منظوری کے لیے بورڈ اجلاس کی تاریخیں ابتدائی، اشارتاً ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک مجوزہ منصوبوں کی تیاری کی بنیاد پر پروجیکٹ کی تجاویز کے تبادلے کے وقت کا فیصلہ کرتا ہے۔
کنٹری ڈائریکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی بینک مروجہ طریقہ کار کے تحت بورڈ اجلاس کی تاریخیں شیئر کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
Comments are closed.