جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

حساس صورتحال میں انتخابات کی شفافیت خطرے میں ڈالنا قوم سے دشمنی ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ملک انتخابات میں تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ حساس ملکی صورتحال میں انتخابات کی شفافیت خطرے میں ڈالنا قوم سے دشمنی ہے۔

پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کے معاملے پر تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صاف، شفاف انتخابات کا انعقاد سنجیدہ ترین معاملہ ہے۔ بہترین ساکھ اور صلاحیت کی حامل نگراں حکومت اس ذمہ داری کے لیے موزوں ہے۔

یہ نوٹیفکیشن اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے جاری کیا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بہترین شہرت و صلاحیت کی حامل شخصیات کو نامزد کر رہی ہے۔ عوام کا سامنا کرنے سے خوفزدہ گروہ کو مزید خرابیوں کی اجازت دینا حماقت ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ نگراں حکومتوں کے قیام کا آئینی تقاضا پورا کر کے عوام کو انتخاب کے ذریعے فیصلے کا حق دیا جائے۔

ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، نوید چیمہ اور محمد نصیرخان کے ناموں پر غور کیا گیا۔

عمران خان کی حتمی مشاورت کے بعد 2 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.