سابق روسی صدر دمتری میدودیو نے نیٹو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں روس کی شکست سے نیوکلیئر جنگ چھڑ سکتی ہے۔
دمتری میدودیو صدر پیوٹن کے اتحادی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک ایٹمی طاقت کی روایتی جنگ میں شکست سے ایٹمی جنگ شروع ہوسکتی ہے۔
میدودیو روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی طاقتیں کبھی بھی بڑے تنازعات میں ہاری نہیں ہیں۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ نیٹو اور دیگر رہنما جو کل جرمنی کی ایئربیس پر یوکرین میں روس کو شکست دینے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیں گے وہ اپنی پالیسی پر غور ضرور کریں۔
کریملن نے کہا ہے کہ سابق صدر کا ایٹمی جنگ والا بیان ماسکو کی نیوکلیئر ڈاکٹرائن کے عین مطابق ہے۔
خیال رہے کہ دنیا کے 90 فیصد نیوکلیئر وار ہیڈز روس اور امریکا کے پاس ہیں۔
گو کہ نیٹو کو روس پر روایتی فوجی برتری حاصل ہے لیکن جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں روس نیٹو اتحاد پر سبقت رکھتا ہے۔
Comments are closed.