جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

عمران خان کی قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

عمران خان کی قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

ضمنی انتخابات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 239 کورنگی کراچی سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عمران خان کی ان نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل ای سی پی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قومی اسمبلی کے تمام 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت 5 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔ 

الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔

ای سی پی نے عمران خان کے تاخیر سے جمع کروائے گئے انتخابی اخراجات کو درگزر کردیا تھا اور تحریکِ انصاف کی استدعا منظور کرلی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.