جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

قانون کا راستہ اپنائیں، نہیں روکیں گے: سعید غنی

پیپلز پارٹی کے رہنما و سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ قانون کا راستہ اختیار کریں، ہم نہیں روکیں گے۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اختلافات کے باوجود بات چیت بہتر حل ہے، سڑکوں پر نکلیں گے تو صورتِ حال خراب ہو گی۔

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے بتا دیا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کس کس طرح دھاندلی کی گئی ہے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سازش کا شکار نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ شہر میں انتشار پھیلے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.