بدھ 25؍جمادی الثانی 1444ھ18؍جنوری 2023ء

پاک سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کا جائزہ لیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائےخارجہکی ملاقات ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ہوئی۔

اس موقع پر پاک سعودی وزرائے خارجہ نے علاقائی و عالمی امن مضبوط کرنے کی مشترکہ کوششوں پر بھی گفتگو کی۔

سعودی میڈیا  نے بتایا کہ پاک سعودی وزرائےخارجہ کی ڈیووس فورم 2023 کے ایجنڈے پر موجود اہم موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.