صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کے ارادے کو سراہتے ہیں۔
تاجر رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں فوج کی عدم مداخلت کے موقع سے فائدہ اٹھائیں، مسائل کے حل کے لیے جمہوری طریقہ اپنائیں۔
صدر علوی کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کی حامل ہی حکومت عوام کو مشکل فیصلوں پر رضامند کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں ہے۔
Comments are closed.