جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

کراچی میں اتحاد کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ کراچی میں اتحاد کس سے ہوگا۔ 

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو بہت سارے آپشن موجود ہیں۔ 

سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے موقف کا تو علم ہی نہیں ہوتا، پہلے کہا کہ اسمبلی نہیں جا رہے اب کہہ رہے ہیں، جائیں گے۔

قبل ازیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ امید ہے کہ آصف زرداری ہماری بات سنیں گے، کنفیوژن کو ختم کریں گے تاکہ کراچی کے عوام کو آگے لے کر جا سکیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ایک عرصے سے کراچی کو لاوارث رکھا گیا، بلدیاتی انتخابات کے لیے جماعتِ اسلامی نے طویل جدوجہد کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.