راجن پور کے حلقہ این اے 193 پر ضمنی الیکشن، عمران خان کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے کاغذات نامزدگی امیر امجد ایڈووکیٹ نے حاصل کیے۔
پی ٹی آئی کے سابق وزیر محسن لغاری، مسلم لیگ (ن) کے اویس لغاری اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر وقاص گورمانی نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 193 جام پور میں پولنگ 26 فروی کو ہوگی۔
یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
Comments are closed.