کون بنے گا نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب؟ پرویز الہٰی اور حمزہ شہباز کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس چلا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال اور ہاشم جواں بخت کے نام اسپیکر کو بھجوا دیے۔
اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ملک ندیم کامران، حسن مرتضیٰ اور ملک احمد خان کے نام بھجوائے، پارلیمانی کمیٹی بھی تین دن میں فیصلہ نہ کر سکی تو پھر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔
تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے نصیر احمد خان، احمد نواز سکھیرا اور ناصر سعید کھوسہ کے نام دیے تھے۔
ن لیگ نے محسن نقوی، احد چیمہ اور احسن بھون کے نام دیے تھے، ناصر سعید کھوسہ اور احسن بھون نگراں وزیر اعلیٰ بننے سے معذرت کر چکے ہیں۔
Comments are closed.