بدھ 25؍جمادی الثانی 1444ھ18؍جنوری 2023ء

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی 2023 کو کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

استنبول میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی گروپ اجلاس سے صدر اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کا سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ 6 جماعتی اتحاد سے ہے۔

خیال رہے کہ عام حالات میں ترکیہ میں انتخابات 8 جون 2023 کو ہونا تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.