بدھ 25؍جمادی الثانی 1444ھ18؍جنوری 2023ء

کیماڑی میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم، ایک دوسرے پر پتھراؤ

کراچی کے ضلع کیماڑی میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے دوران پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔

دونوں پارٹی کے کارکنان کی جانب سے ایک دوسرے پر  پتھراؤ کیا گیا، ہاتھا پائی بھی ہوئی جبکہ پولیس  نے لاٹھی چارج کیا۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس اورنگی ٹاؤن کی یوسی 3، 7 اور 8 کے حوالے سے لیا ہے۔

پی ٹی آئی  کی جانب سے ضلع کیماڑی کے ڈی آر او دفتر کے باہر احتجاج کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی موجود تھے، دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

جس کے بعد پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کارکنان نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کردیا۔

ڈی آر او آفس کے باہر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا۔

سیاسی جماعتوں کے  کارکنوں میں پتھراؤ کے دوران  پتھر لگنے سے دو میڈیا ورکرز بھی زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کیماڑی پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ بروقت موقع پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کیا،ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے واٹر کینن اور دیگر ساز و سامان کے ہمراہ پولیس نفری موجود ہے۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ صورت حال کنٹرول میں ہے اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کروا دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.