
امریکا نے اسرائیلی شہریوں کیلئے ویزا چھوٹ امریکی شہریت حاصل کرنے والے فلسطینیوں کے مغربی کنارے میں آزادانہ سفر سے مشروط کر دی۔
اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکا کی شہریت رکھنے والے فلسطینی افراد کو مغربی کنارے میں سفری آزادی دی جائے۔
سفیر تھامس نائیڈز نے اسرائیلی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلسطینی امریکیوں کو بین گوریان سے رام اللّٰہ تک سفر کرنے کی آزادی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہم ان تمام معاملات کو قابل عمل بنائیں گے تو اسرائیلی شہریوں کو امریکا آنے کیلئے کبھی کسی قطار میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا۔
اسرائیل کے فوجی ترجمان سے سوال کیا گیا کہ کیا مغربی کنارے میں سفر کیلئے فلسطینی امریکیوں کو خصوصی اجازت نامے فراہم کرنے پر کام ہو رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بتانے کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔
عرب امریکی انسٹیٹیوٹ فاؤنڈیشن کے مطابق فلسطینی نژاد امریکیوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار سے 2 لاکھ 20 ہزار کے درمیان ہے۔
Comments are closed.