بدھ 25؍جمادی الثانی 1444ھ18؍جنوری 2023ء

امتحانات میں نقل روکنے کیلئے پی پی ایس سی نے جیمرز لگانے شروع کردیے

امتحانات میں نقل روکنے کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانی سینٹرز میں جیمرز لگانا شروع کر دیے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ سینٹرز میں موبائل فون کا استعمال روکنے کے لیے جیمرز لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی ایس سی کو آٹومیشن پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کی جانب سے پی سی ٹو کی منظوری دے دی گئی ہے۔

چیئرمین ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مزید بھرتیوں کی اجازت مانگی ہے، پی پی ایس سی میں 300 بھرتیوں کا کہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.