
کراچی کے علاقے کلفٹن، ناگن چورنگی اور نیپا کے قریب فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چار مبینہ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔
کلفٹن پاک ٹاور کے قریب دوران ڈکیتی ملزمان کی فائرنگ سے شان نامی شہری زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ناگن چورنگی کے قریب بھی ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے سے قبل فائرنگ کرکے 23 سالہ دانش کو زخمی کیا۔
نیپا چورنگی کے قریب اتفاقیہ طور پر گولی چلنے سے عبدالوحید نامی شخص زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اِدھر سائٹ سپرہائی وے اور سچل میں پولیس نے دو مختلف مبینہ مقابلوں میں چار ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
ماڑی پور پولیس نے خداداد کالونی میں چھاپہ مار کر غیر ملکی باشندے کی قیمتی اشیاء لے کر فرار ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کیا۔
Comments are closed.