بدھ 25؍جمادی الثانی 1444ھ18؍جنوری 2023ء

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم نہ رک سکے، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج ایک اور فلسطینی کو شہید کردیا۔ سولہ روز میں قابض فوج پندرہ فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے حلحول کے علاقے میں چالیس سالہ فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کو اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے کا الزام لگا کر شہید کیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں رواں ماہ اسرائیلی فوج پندرہ فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے جبکہ گذشتہ سال اسرائیلی فوج نے دو سو فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے پر 1967 سے قبضہ کیا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.