بدھ 25؍جمادی الثانی 1444ھ18؍جنوری 2023ء

دوسرا ون ڈے،پاکستان ویمن ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 125 رنز پر آؤٹ

دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان ویمن ٹیم دوسرے ون ڈے میچ میں 43 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

برسبین میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد میچ میں ندا ڈار 24، بسمہ معروف 21 اور منیبہ علی نے 18 رنز بنائے۔

آسٹریلوی پلیئر ڈارسی براؤن نے 3، انابیل سدرلینڈ اور الانا کنگ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا ویمن ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.