منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران فرنیچر کی پیداوار میں 99 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران چمڑے اور فرنیچر کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کی نسبت نومبر میں صنعتوں کی پیداوار میں 3.55 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی تا نومبر چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 8.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، الیکٹرانکس شعبے کی صنعتوں کی پیداوار میں 1.06 فیصد جبکہ فرنیچر کے شعبے کی پیداوار میں 99.29 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

دوسری طرف بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.58 فیصد کمی آئی، نومبر 2022 میں نومبر 2021 کے مقابلے صنعتی پیداوار میں 5.49 فیصد کمی ہوئی۔

جولائی تا نومبر ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 11.45 فیصد، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 63.61 فیصد جبکہ لوہے اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 0.87 فیصد کمی ہوئی۔

جولائی تا نومبر کیمیکلز کے شعبے کی پیداوار میں 0.73 فیصد کمی ہوئی، فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار میں 23.22 فیصد اور تمباکو کے شعبے کی پیداوار میں 22.32 فیصد کمی آئی۔ 

نومبر میں ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوار میں 22.04 فیصد کمی ہوئی، لوہے اور اسٹیل کی صنعت میں 8.71 فیصد جبکہ لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 80.54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.