جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

کراچی میں انجینئرڈ الیکشن ہوئے، حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں انجینئرڈ الیکشن ہوئے ہیں۔

سندھ میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی اور آر او کا الیکشن ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ فارم 11 کے مطابق 75 سیٹوں پر ہم جیتے ہوئے تھے لیکن آر اوز نے نتائج تبدیل کردیے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کراچی میں الیکشن جیتنا ایسے ہے جیسے خواجہ سرا کی گود ہری ہوجائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.