منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

آرمی چیف کا زیادہ سے زیادہ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے پر زور

آرمی چیف نے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی غیر ملکی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت دے دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقوں خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کو فارمیشن کی تیاریوں اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

سپہ سالار کو پُرامن، محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات کے متعلق آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے جوانوں کو زیادہ سے زیادہ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے پر زور دیا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بیرونی دشمنوں کے بلوچستان کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سماجی، اقتصادی ترقی اور سازگار ماحول کیلئے فوج کی تعیناتی اور آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے غیر ملکی حمایت یافتہ دشمن عناصر کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے آپریشنل تیاری کی ہدایت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.