اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کیلئے کیپیٹل پولیس نے اہم اقدام کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو میں مقیم افراد، دفاتر، اسکول وینز کو آر ایف آئی ڈی کارڈ جاری ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ ای لین بنائی جائے گی جس سے آر ایف آئی ڈی والی گاڑیاں وقت ضائع کیے بغیر گزر سکیں گی۔
اقدام کا مقصد ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانا اور وقت کی بچت ہے۔
ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ ای لین سے گزرتے وقت گاڑیوں کے آر ایف آئی ڈی سے تصدیق ہوجائے گی۔
Comments are closed.