جماعت اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے اس کے امیدواروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، تاہم پولیس نے دعوے کی نفی کی ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق منگھو پیر یو سی 12 کے امیدوار ابوالضیاء پرویز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کونسلرز عاطف علی اور نعمان مقصود کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ ابوالضیاء پرویز اور کونسلرز کو رہا کیا جائے۔
کراچی میں ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے دفتر کے باہر جماعت اسلامی کے کارکن احتجاج کر رہے تھے۔
دوسری طرف پولیس حکام کا موقف ہے کہ گلشن معمار یو سی 12 منگھو پیر سے جماعت اسلامی کے کسی رہنما کو حراست میں نہیں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کی ہدایت پر ڈی سی آفس پولیس بھیجی گئی تھی۔
جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن نتائج کے خلاف ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید کہا کہ کسی بھی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا۔
Comments are closed.