پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ جون 2023 تک بھی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے لاہور میں فٹبال سمٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ پاکستان کا پہلا فٹبال سمٹ تھا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی جن کو فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے وفد نے سنا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ نارملائزیشن کمیٹی کی پروگریس اچھی جا رہی ہے۔ فیفا، اے ایف سی وفد بھی نارملائزیشن کمیٹی کے کام سے مطمئن ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ جون 2023 تک بھی انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے کیونکہ جو کام 74 برس میں نہیں ہو سکے انہیں کرنے میں تو وقت لگے گا۔
ہارون ملک کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر نہیں کی جارہی، شفافیت کے لیے کام مکمل کیے جا رہے ہیں۔ فیفا، اے ایف سی وفد کو تمام تر صورتحال سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ وفد تمام تفصیلات کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کرے گا جس کے بعد فیفا ہی نارملائزیشن کی مدت بڑھانے کا فیصلہ کرے گا۔
Comments are closed.