منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی درخواست پر بینچ تشکیل

عمران خان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت کیلئے فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت کیلئے 5 رکنی فل بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن بینچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر 4 اراکین میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔

جسٹس جواد حسن نے عمران خان کی درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.