سابق کپتان وقار یونس نے قومی مینز کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ بننے کے پیشکش ملنے سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وقار یونس نے اسی سلسلے میں ایک پیغام جاری کیا۔
وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے میرے بولنگ کوچ بننے کی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
سابق کپتان نے یہ بھی واضح کردیا کہ میرا یہ ملازمت لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
Comments are closed.