منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

کراچی: لڑکی کی ڈوب کر ہلاکت، ملزمان کے مزید ریمانڈ کیلئے فیصلہ محفوظ

کراچی میں کلفٹن کے قریب سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والی لڑکی سارہ ملک کے کیس میں ملزمان کے مزید ریمانڈ کے لیے عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

پولیس نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ متوفیہ کا موبائل فون ملزم وقاص کے گھر سے ملا، دونوں ملزمان نے موبائل سے شواہد مٹانے کی کوشش کی۔

کراچی میں کلفٹن کے قریب سمندر میں ڈوبنے سے جواں سال لڑکی سارہ ملک کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے قتل کی دفعات شامل کر لی ہیں

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مزید ریمانڈ نہ دیا جائے، پولیس کے پاس کوئی شواہد نہیں۔

عدالت نے ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.