وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔
یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔
ملک احمد خان نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کے نگران وزیر ِاعلیٰ کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف آج شارٹ لسٹ کیے گئے نام آصف زرداری کے سامنے رکھیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف زرداری سے مشاورت کے بعد آج شام تک 3 نام گورنر پنجاب کو بھجوا دیں گے، تاہم اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر نام بتانا مناسب نہیں۔
Comments are closed.