وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے متعلق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سب سے زیادہ نشستیں آئی ہیں، اگر کسی کو میئر بنانے کا حق ہے تو وہ پیپلز پارٹی کا ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سنا تھا کے پی اسمبلی منگل کو تحلیل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کے پیچھے وجوہات ہونا چاہئیں، ایک شخص کی انا کی خاطر اسمبلیاں توڑنا سمجھ سے باہر ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بہت اچھی الیکشن مہم چلائی۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کو خط لکھا، لیکن بات نہیں مانی گئی۔ خط اس لیے لکھا کہ کہیں کوئی یہ نہ کہے کہ ہم نے جیری مینڈنگ کی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس طرح جماعت اسلامی جیتی، پتہ چلتا ہے انتخابات صاف شفاف ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جس کو حلقے کا پتہ نہیں تھا، وہ سو رہے تھے، صبح جیت گئے۔ کراچی سے شکست پر ایک شخص کی انا کو ٹھیس لگی ہے۔
Comments are closed.