
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کے واجبات کلئیر کردیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ نئی ایڈمنسٹریشن نے ملکی اور غیرملکی مینٹورز کے معاوضے ادا کر دیے ہیں۔
شکیل شیخ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ رمیز راجا 4.3 ملین ڈالرز کا نقصان کر کے گئے ہیں۔
شکیل شیخ کے مطابق پی جے ایل میں رمیز راجا نے ادائیگیاں بھی کلیئر نہیں کی تھیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.