منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

کراچی میں آج سے سردی میں کمی متوقع

شہر قائد میں آج سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، آج رات بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ رات کراچی میں کم از کم درجہ حرارت چھ اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، نواحی علاقوں میں ٹھنڈ کی شدت کہیں زیادہ رہی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج کی صبح رواں سال موسمِ سرما کی سرد ترین صبح رہی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری رہا، اسلام آباد میں بھی درجہ حرارت صفر ڈگری رہا۔

ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی دس، اسکردو منفی نو، مالم جبہ منفی سات اور کوئٹہ میں منفی چھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.