پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

1947 سے اب تک توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر تفصیلی جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے 1947ء سے اب تک توشہ خانے سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔

سیکشن آفیسر توشہ خانہ ندا رحمٰن نے عدالت کو بتایا کہ کمیٹی بنا دی ہے جو دیکھ رہی ہے کہ کون سی تفصیلات فراہم کر سکتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر توشہ خانے کی تفصیلات نہیں دے سکتے تو اس کی وجوہات بتائی جائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 1947ء سے اب تک وزرائے اعظم اور صدور کے توشہ خانے سے تحائف لینے پر جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ جب کچھ چیزیں پبلک ہو گئی ہیں تو باقی کیوں چھپائی جا رہی ہیں؟

عدالتِ عالیہ نے 19 جنوری کو توشہ خانے سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.