پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی مصنوعی مہنگائی کی جانچ پڑتال

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی جانچ پڑتال کی ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ اضلاع میں اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کریں۔

انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اشیاء کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں مصنوعی مہنگائی کی گئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ نے آج خود سبزیوں اور پھلوں کی فہرست کا جائزہ لیا ہے۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سبزیوں اور پھل کے داموں کی فہرست مارکیٹس جا کر چیک کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.