پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمین کے امیدوار کا نتائج تبدیل کرنے کا الزام

جماعتِ اسلامی کراچی کے یوسی ون صفورا کے چیئرمین کے امیدوار حبیب الرحمٰن نے آر او پر نتائج تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

جماعتِ اسلامی کے یوسی ون صفور کے امیدوار حبیب الرحمٰن نے الزام لگایا ہے کہ یوسی ون ٹی ایم سی صفورا کا نتیجہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے دائر کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ آر او آفس سے جاری کردہ نتیجہ فارم 11، 12 کے مطابق نہیں ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ہم اس نتیجے کو تسلیم نہیں کرتے، فارم 11 اور 12 کے مطابق نتیجہ دوبارہ مراتب کیا جائے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام عائد کیا ہے کہ اکثریت کو کم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یو سی ون صفورا پر جماعتِ اسلامی کے امیدوار حبیب الرحمٰن نے 24 سو ووٹ حاصل کیے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کے 14 سو 50 ووٹ تھے۔

درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ نتیجہ تبدیل کر کے جماعتِ اسلامی کے امیدوار کو 8 ووٹوں سے ہرایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.