منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

شہید عبدالطیف آفریدی کا قتل انتہائی افسوسناک ہے، آصف زرداری

سابق صدر علی آصف زرداری نے سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید عبدالطیف آفریدی کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔

ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ عبدالطیف آفریدی جمہوریت پسند اور شدت پسندی کے سخت مخالف تھے، ان کی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالطیف آفریدی دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن عبدالطیف آفریدی کے خاندان کے دکھ میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور میں سینئر وکیل عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی پر پشاور ہائی کورٹ کی حدود میں فائرنگ کی گئی، ان کو 6 گولیاں لگی تھیں۔ 

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.