پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

کراچی میں آج رات بھی درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ رہنے کا امکان

ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی کئی روز سے خون جماتی سردی کی لپیٹ میں ہے، آج رات بھی یہاں درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں رہ سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہرِ قائد میں کل سے سردی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 18 جنوری کو ایک اور مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ہو گا، اس دوران ملک بھر میں سردی کی شدت میں کچھ کمی آئے گی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج کی صبح رواں سال موسمِ سرما کی سرد ترین صبح رہی۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید بتایا ہے کہ 23 یا 24 جنوری سے شدید سردی کی ایک اور لہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں بھی اس دوران سردی میں ایک بار پھر اضافہ ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.