کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسی 13 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وائس چیئرمین امجد آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک اور پی ٹی آئی رہنما عدیل کو بھی ایس ایس پی کورنگی نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امجد اقبال آفریدی سے اسلحہ، گولیاں اور بیلٹ بک بھی برآمد ہوئی ہے، امجد آفریدی نے پریزائیڈنگ افسر پر تشدد کیا تھا، بیلٹ بک چھینی تھی۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمارے نامزد امیدوار کو پولیس نے گرفتار کیا۔
سعید آفریدی نے الزام عائد کیا کہ امجد اقبال آفریدی دھاندلی کے ثبوت انتظامیہ اور پولیس کو دکھاتے رہے۔
بیلٹ پیپر چھیننے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما عدیل کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ عدیل کو گرفتار کرکے شاہ فیصل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا، مقدمہ ڈی سی کورنگی کے عملے کی جانب سے بیلٹ پیپرز چھیننے کے خلاف درج کیا گیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ عدیل کو گرفتار کر کے شاہ فیصل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.