گوادر کی بندر گاہ پر معاشی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔
کوئٹہ سے اعلامیہ کے مطابق بندرگاہ پر لگے جہاز سے یوریا اترنے کا کام مکمل ہونے والا ہے۔
اعلامیہ مزید بتایا گیا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے یوریا سے لدا جہاز گوادر بندرگاہ پر برتھ ہوا ہے۔
جہاز سے 28 ہزار میٹرک ٹن یوریا کھاد اتاری جائے گی۔ یوریا مخصوص بانڈڈ ٹرکوں کے ذریعے افغانستان روانہ کی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق ٹرک سی پیک ویسٹرن کوریڈور کے ذریعے چمن اور طورخم بارڈر ٹرمینلز جائیں گے۔
Comments are closed.