اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

پُرامن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس اور پولنگ عملہ کو شاباشی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات پُرامن کروانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا، جس کے لیے وہ شاباشی کے مستحق ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام پولنگ عملہ خاص طور پر اساتذہ اور دیگر اداروں کے ملازمین نے بہترین طریقے سے اپنے فرائض انجام دیے۔

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ نے بہترین انتظامات کیے، جس کے لیے انہیں بھی شاباش دیتا ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے امن امان کی نازک صورتحال کے باوجود اچھے طریقے سے انتخابات کا انعقاد کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں صوبے کی پوری انتظامیہ کو بھی شاباشی دیتا ہوں جنہوں نے انتخابات کے انعقاد کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.