کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پولیس موبائل میں انتخابی سامان کی ترسیل کے معاملے پر پولیس کی وضاحت سامنے آگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابی سامان جس ٹرک میں لے جایا جا رہا تھا وہ خراب ہوجانے پر موبائل میں سامان لے جایا گیا، انتخابی سامان میں غیر حساس انتخابی مٹیریل تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل میں خالی بیلٹ باکس اور گتے کی شیٹس پولنگ اسٹیشن پہنچائی جا رہی تھیں، موبائل میں انتخابی سامان پولنگ اسٹیشن پہنچانا معمول کی بات ہے۔
Comments are closed.