کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے جاری پولنگ کے دوران سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پیغام جاری کر دیا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عمران خان نے لکھا ہے کہ کراچی، حیدر آباد اور دادو کے عوام کو میرا پیغام ہے کہ نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے لکھا ہے کہ اگر آج عوام اپنی زندگیوں میں تبدیلی چاہتے ہیں تو ان کا آج کا ووٹ ضروری ہے۔
واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔
صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز ہی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔
Comments are closed.