اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

عمران خان کو سیاست سیکھنے کیلئے مزید 20 سال درکار ہیں: فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیاست سیکھنے کے لیے مزید 20 سال درکار ہیں۔

ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اپنے انجام تک پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبرانِ قومی اسمبلی کی بڑی تعداد مستعفی نہیں ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران خان کو کسی کی مس کال کا انتظار ہے۔

پی پی پی رہنما نے مزید کہا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان آئندہ قومی اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کی حکومت عمران خان کی لوٹ مار کا ذریعہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.