اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنےکی اجازت ہو گی۔

ترجمان نے کہا کہ مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد کل سے مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے، تمام ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسرز سے رابطے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر شکایت اور مسئلے پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے، ابھی تک معمولی نوعیت کی شکایات ملی ہیں جنہیں بر وقت حل کر لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کنٹرول روم کل رات تک مسلسل کام کرتا رہے گا، تمام اضلاع میں پولنگ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔

صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد میں اب تک 16 شکایات درج کی جا چکی ہیں، درج شکایات میں سے 13 کا ازالہ کر دیا گیا، دیگر 3 پر کام کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز ہی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.