ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

گورنر پنجاب نے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے نام طلب کرلیے

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی کو نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے معاملے پر مراسلہ جاری کر دیا۔

گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے ، جس کے بعد اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہوچکی ہے۔

مراسلے کے مطابق گورنر پنجاب نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے متفقہ نام طلب کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہوچکی ہیں، وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر کیا جائے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ کا نام تین دن یعنی 17 جنوری رات 10 بجکر 10منٹ تک دے دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.