
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق قوم پریشان ہے، الیکشن ہوگا یا نہیں؟ عوام کو پتہ ہی نہیں لگ رہا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ، ٹینٹ کرسی کا بندوبست کرنا ہوتا ہے، یہ کیا مذاق ہے؟ ہم ابھی کیا انتظام کریں۔
شاہی سید نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں پر مؤقف درست ہے، یہ حلقہ بندیاں غلط ہوئی ہیں، یہ تفریق دیہی سندھ اور کراچی والوں کے ساتھ ہو رہی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.