
کراچی میں آج سے 16 جنوری کے دوران کولڈ ویو کی شدت کا امکان ہے، نواحی علاقوں میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب ملکہ کوہسار مر ی میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے۔
مری میں پائپ لائنوں میں پانی جم جانے سے شہریوں کو پانی کےحصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند برقرار ہے، موٹر وے ایم 2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک بند کی گئی ہے۔
موٹروے پولیس نے فیض پور سے جڑانوالہ تک اور ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کردی ہے۔
Comments are closed.