جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدرآباد پر شب خون مارا ہے، یہ کسی صورت قابل قبول نہیں، ہم مذمت نہیں مزاحمت کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی سمیت حیدرآباد اور دادو میں 15 جنوری کے بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ رات کے اندھیرے میں کراچی اور حیدرآباد کے حق پر شب خون مارا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم اپنا حق ان وڈیروں اور ان کے چیلوں سے چھین کر رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کریں گے، الیکشن کمیشن جائیں گے اور عدالت بھی جائیں گے، ہم ان لوگوں کو بھاگنے نہیں دیں گے، کارکن تیار رہیں صبح ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ہم ہر طرح کے آپشن پر غور کریں گے کہ کس طرح اپنا حق لیا جائے۔
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پی پی رہنما شرجیل میمن نے کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مطالبات پر شق 10 اے کے تحت حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لیا ہے۔
Comments are closed.