جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

آج پنجاب سے ڈاکو راج ختم ہوجائے گا، رانا ثناء

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں کہ آج صوبے کے سب سے بڑے ڈاکو اور فرح گوگی پنکی راج ختم ہوجائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب مقابلہ الیکشن میں ہوگا، میری رائے یہ ہے کہ نواز شریف اب پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی، گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹےمیں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختون خوا دونوں اسمبلیاں توڑ دیں، پنجاب حکومت کے بارہ تیرہ ارکان نے ہم سے رابطہ کیا تھا، پانچ ارکان اپنے وعدے پر قائم رہے، باقی سات کو پرویز الہٰی نے منا لیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پرویز الہٰی نے جمعرات کی صبح نو بجے ہمارے سینئر بندے کو فون کرکے کہا کہ کسی طرح عدم اعتماد کی تحریک لے آؤ، ہم نے انکار کردیا۔

پروگرام میں پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان چاہتے تھے اسمبلی ٹوٹے، وہ کامیاب ہوگئے، ہم انہیں جلد الیکشن سے روک رہے تھے اس میں ہم ناکام رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.