بھارت کی انسانی حقوق کی تنظیم سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس (سی جے پی) نے سال 2022 کو بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت، امتیازی سلوک اور ظلم و تشدد کا سال قرار دے دیا۔
سالانہ رپورٹ میں سی جے پی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک ریاستی سرپرستی میں ہوئے، بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم کرنے والے عناصر کی ریاستی سطح پر حوصلہ افزائی کی گئی۔
سی جے پی انڈیا نے ’بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ظلم و تشدد کا سال 2022‘ کے عنوان سے سالانہ رپورٹ جاری کی۔
سی جے پی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ سال مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم اور ظلم و تشدد کا سال تھا۔
اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ سال مذہبی اقلیتوں کی زندگیوں اور آزادیوں پر حملوں کے متعدد واقعات ہوئے، بھارت میں جسمانی تشدد، ناروا سلوک اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات زیادہ تر مسلمان، عیسائی اور سکھ اقلیتوں کے ساتھ ہوئے۔
اقلیتوں پر حملوں، ظلم و تشدد میں ملوث عناصر کا تعلق اکثریتی ہندو برادری اور ہندوتوا تنظیموں سے تھا۔
Comments are closed.