
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم تاخیری حربے استعمال کر رہے تھے، پاکستان کو یہ جہاں پھنسا کر گئے تھے نگراں سیٹ اپ سے نکالا نہیں جا سکتا تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ 23 نومبر کے بعد حالات بدلنا شروع ہوگئے، عمران خان کو سہولت کاری اس وقت تک موجود تھی۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جب اسمبلی ٹوٹ جائے گی تو لیڈر آف اپوزیشن کو تبدیل نہیں کیا جاسکے گا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آٹھ نو ماہ کا حساب نہ پوچھیں، ڈیڑھ ماہ کا حساب پوچھیں۔
جاوید لطیف نے کہا کہ ایم کیو ایم کو پہلے اکٹھے ہونے نہیں دیا جاتا تھا، اب وہ رکاوٹ ختم ہوگئی ہے تو وہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.